• یہ جان کر بڑی خوشی ہوگی کہ اب جامعہ عربیہ ہتورا میں آن لائن داخلہ فارم بھر کر بھی داخلہ کی منظوری لی جاسکتی ہے۔
• فارم بھرنے سے پہلے اپنی آئی ڈی کارڈ جوبھی ہو (آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، کارشن کارڈ، ڈرائیوی لائسنس وغیرہ) سامنے رکھ لیں اور جو اسپیلنگ آئی ڈی میں ہواسی کے مطابق بھریں۔
• اپنا نام انگریزی میں لکھیں اور اردو والے باکس میں ٹیب بٹن دباکر جائیں اس سے کمپیوٹر خود ہی اسے اردو میں تبدیل کردے گا۔
• اگر صحیح اسپیلنگ نہ آئے تو اسے درست کیا جاسکتا ہے۔
• فارم بھرنے کے بعد اس کا پرنٹ ضرور نکال لیں یا کم سے کم اس کی آئی ڈی ضرور نوٹ کرلیں۔
• صرف آن لائن فارم بھرنے سے داخلہ نہیں ہوگا بلکہ مدرسہ میں حاضری دیکر داخلہ فیس ادا کرنی ہوگی اور مطلوبہ درجہ کا جائز ہ بھی دینا ہوگا۔
• جو فوٹو آن لائن فارم میں اپلوڈ کریں اس کی دو عددفوٹو ساتھ ضرور لائیں ۔
• آن لائن فارم میں جو آئی ڈی لگائی ہے اس کی ایک فوٹو اسٹیٹ مدرسہ میں داخلہ فارم کے ساتھ لگانا ضروری ہے۔
• آپ نے اس سے پہلے جہاں بھی تعلیم حاصل کی ہے اس ادارہ کا تصدیق نامہ اپنے ساتھ ضرور لائیں اور داخلہ فارم کے ساتھ مدرسہ میں جمع کردیں ۔
• فارم بھرنے میں اگر بہت زیادہ دقت ہورہی ہوتو کسی سابر کیفے میں بھر والیں یا پھر 9648373700 میں بات کرلیں۔