جامعہ کی ضرورت سے متعلق الگ الگ عمارتیں ہیں جو کہ تین عمارتوں میں ہیں (۱)دار جدیدواحاطہ مسجد (۲) دارقدیم(۳)احاطہ مولوی گنج(۴)احاطہ مطبخ طلبہ شعبہ قرأت۔
• دارجدید: احاطہ مسجد کا شمالی مغربی حصہ ہے ،یہ مدرسہ کے صدر گیٹ کے ساتھ ساٹھ کمروں پر مشتمل دو منزلہ عمارت ہے ،جو طلبہ کے قیام کے لئے مخصوص ہے ۔
• مسجد جامعہ:اس احاطہ کے جنوب مغربی حصہ میں جامعہ کی وسیع دو منزلہ مسجد ہے جو ایک وسیع صحن اور حوض و برآمدے پر مشتمل ہے نیز اسی مسجد میں بعد نماز مغرب شعبہ عربی کے طلبہ تکرار ومطالعہ اور بوقت ضرورت شعبہ حفظ کی تعلیم ہوتی ہے ۔
• قدیم کتب خانہ: احاطہ مسجد کے جنوبی سمت مغرب سے مشرق کے رخ کو تقریباًدیڑھ سو فٹ لمبی دو منزلہ عظیم الشان عمارت ہے ،جس میں کسی زمانہ میں کتابیں رکھی جاتی تھی لیکن اب اس میں بھی طلبہ کے قیام کا انتظام کردیا گیا ہے ،جبکہ نیچے کے حصہ میں ایک جانب ’حضرت صدیق دارالمطالعہ‘ہے ۔
• دارالتعلیم: احاطہ مسجد کی مشرق سمت میں تین سو فٹ لمبی تین منزلہ عمارت ہے جس میں اوپر کے دو منزلوں میں قیام گاہ ہیں اور نیچے کی منزل میں ۷۵ فٹ کا لمبا حال ہے جو فی الوقت دارالحدیث (دورہ حدیث شریف کی درسگاہ ) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ،اس سے متصل کئی چھوٹے حال ہیں جن کو طلبہ کی رہائش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
• (سن ۲۰۰۸ کے وسط میں اس عمارت کا توسیعی کام شروع کیا گیا تھا چنانچہ اس کے عقب میں سامنے کے جیسا برآمدہ ار تیسری منزل کا کافی حصہ تعمیر ہو چکا ہے)
• دارقدیم: یہ جامعہ کی قدیم سب سے پختہ عمارت ہے جو چہار جانب دو منزلہ ہے اور ۶۲ کمروں پر مشتمل ہے ،طلبہ کی ایک اچھی خاصی تعداد اسی عمارت میں رہتی ہے ،عمارت کا بالائی حصہ انہیں کے ساتھ مخصوص ہے نیچے کے کافی کمرے اساتذہ کی رہائش اور مدرسہ کی دیگر ضروریات میں ہیں۔
• اسی احاطہ کے ایک کمرے میں دفتر اور ایک کمرے میں حضرت ناظم صاحب کی قیام گاہ ہے اور چند کمرے مہمانو کے لئے ہیں ،بالائی حصہ میں جنوب مغربی کونہ پر ایک آرام دہ مخصوص مہمان خانہ بھی ہے دار قدیم کے اس احاطہ کا شمالی حصہ کتب خانہ کی عمارت پر مشتمل ہے ،باقی تینوں سمتیں دارالاقامہ کی ہیں۔
• مطبخ: احاطہ دار قدیم کے جنوب مغربی گوشہ میں جامعہ کے مطبخ کی عمارت ہے جس سے متصل چکی ،آرہ مشین بھی ہے اور لکڑی خانہ بھی ہے ۔
• جنریٹر روم: احاطہ قدیم کے مشرق میں عمارت سے متصل بڑے جنریٹر کیلئے خوبصورت ماحول کے ساتھ ایک مناسب عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔
• احاطہ مولوی گنج: یہ جامعہ کی عمارت کا تیسرا بڑا احاطہ ہے جو کہ اساتذہ کی فیملی ضروریات کے پیش نظر ۴۵ مکانات پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں ایک وسیع میدان ہے اور اطراف میں بھی کشادہ حصہ ہے ۔
• دارالملازمین: جامعہ سے جانب مشرق تقریباً (۲۰۰) میٹر کے فاصلے پر نہایت کھلی اور خوشگوار فضامیں فیملی کورٹر سلسلہ کی ایک باررونق جدید تعمیر ہے ،جو ملازمین کی رہائش کیلئے مخصوص ہے اس میں فی الحال دس مکانا ت اپنے تمام لوازمات کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں ،مزید توسیع جاری ہے ،امید ہے کہ چند سالوں میں یہ اپنے منصوبے کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔
• جامعہ مارکیٹ : احاطہ قدیم کے جنوب مشرقی گوشہ کے قریب سڑک پار طلبہ و اساتذہ کی ضرورت کیلئے دس دکانوں پر مشتمل ایک عمارت ہے ۔
• عمارت نسواں: یہ عمارت گاؤں کے اندر ہے جس میں کم سن بچیوں کی تعلیم ہو تی ہے۔
• جامعہ خیر البنات: جامعہ کے مغرب میں دو منزلہ چند کمروں پر مشتمل ایک عمارت ہے ،جس میں گاؤں کی بڑی عمر والی بچیاں درس نظامی کی تعلیم حاصل کرتی ہیں ۔جہاں ماشاء اللہ ماہر اور فرض شناس اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں ۔
• بیت الخلاء طلباء: طلبہ کی ضروریات کے لئے بڑی تعداد میں مختلف حصوں میں فلیش پاخانے غسل خانے اور وضو خانے ہیں ۔
• صدیق لائربریری: یہ تین منزلہ عمارت ہے جس کے اوپر کے دو منزلوں میں لائبریری ہے اور نیچے کے حصہ میں دار القرآن یعنی حفظ کی تعلیم کیلئے مخصوص اور جامعہ کے دونوں امتحان یعنی ششماہی اور سالانہ اسی ہال میں کرائے جاتے ہیں۔
• پانی کی ٹنکی : ساڑھے تین لاکھ لیٹر پانی کی وسعت کی ایک عددٹنکی ہے ۔
• مہمان خانہ : اس کی ایک مستقل دو منزلہ کشادہ عمارت ہے ،اس کے علاوہ بھی دار قدیم کے کچھ کمرے بوقت ضرورت استعمال ہوتے ہیں ۔
• احاطہ مطبخ : دار قدیم سے مغرب میں احاطہ مطبخ سے متصل ایک عالی شان چند کمروں پر مشتمل دو منزلہ عمارت ہے جو شعبہ تجوید و قرأت کے طلبہ کی رہائش کے لئے مخصوص ہے۔
• معہد الاطفال: یہ جامعہ کی نہایت خوبصورت تین منزلہ عمارت ہے ،اس میں شعبہ ناظرہ (پرائمری) کے بچوں کی رہائش ہے ،یہ ہمہوقت اپنے اساتذہ کے زیر نگرانی خاص تربیت کے ماحول میں رہتے ہیں ۔اسی دیدہ زیب عمارت کی پہلی منزل شعبہ تجوید و قرأ ت کی روایات حفص و سبعہ عشرہ کی درسگاہوں کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔